10 جون 2014 - 14:25
عراق: نینوا کا گورنر ہاوس آزاد کر وا لیا گیا

عراق کی سکورٹی فورسیز نےآج اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کو دہشتگردوں سے لڑائی کے بعد خالی کرالیا گيا ہے

ابنا: العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سکورٹی فورسیز نےآج اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کو دہشتگردوں سے  لڑائی کے بعد خالی کرالیا گيا ہے، اس لڑائی میں ہلکےاور بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا گيا۔صوبۂ نینواکی آپریشنل کمانڈ نے کل کہا کہ حکومت عراق نے مسلح دہشت گردوں سے مقابلے ميں صوبۂ نینوا کے پولیس کمانڈر کی نا اہلی کے سبب اسے  اس کے عہدے سے برطرف کردیا اور کرنل خالد الحمدانی کو اس صوبے کا نیا پولس سربراہ منتخب کیا ہے۔ اور نئے پولس سربراہ نے کل سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے ۔

.......

/169